vosa.tv
Voice of South Asia!

ٹرمپ پالیسیوں کا اثر! امریکی امیر اور غریب میں بڑھتی خلیج

0

 امریکا کے دس امیر ترین ارب پتی افراد کی مجموعی دولت گزشتہ ایک سال کے دوران 698 ارب ڈالر بڑھ گئی ہے۔

یہ انکشاف آکسفیم امریکا کی پیر کو جاری کردہ رپورٹ میں کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی معاشی پالیسیاں امیر اور غریب کے درمیان خلیج کو مزید بڑھا سکتی ہیں، تاہم گزشتہ دہائیوں میں ڈیموکریٹس نے بھی اس عدم مساوات میں کردار ادا کیا ہے۔وفاقی ریزرو کے اعداد و شمار کے مطابق 1989 سے 2022 تک، امریکا کے ایک فیصد امیر ترین گھرانوں کی دولت عام گھرانوں کے مقابلے میں 101 گنا زیادہ بڑھی۔ اس عرصے میں امیر گھرانوں کی فی اوسط دولت میں 83 لاکھ 50 ہزار ڈالر کا اضافہ ہوا، جبکہ عام گھرانوں میں صرف 83 ہزار ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ہوا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکا کی 40 فیصد آبادی، جن میں تقریباً آدھے بچے شامل ہیں، کم آمدنی کے زمرے میں آتی ہے۔ آکسفیم امریکا کی ماہر ربیکا رڈیل نے کہا کہ "عدم مساوات پالیسی کا نتیجہ ہے”، انہوں نے واضح کیا کہ گزشتہ 40 سالوں میں امیر طبقے کے لیے ٹیکس میں کمی، سماجی سہولتوں کی کٹوتی، اور مزدوروں کے حقوق کو کمزور کرنے جیسے اقدامات دونوں سیاسی جماعتوں کی حمایت سے کیے گئے۔رپورٹ نے دولت کی غیر مساوی تقسیم کو ختم کرنے کے لیے چار اقدامات تجویز کیے ہیں: امیر اور کارپوریشنز پر زیادہ ٹیکس، انتخابی اصلاحات، سماجی تحفظ کے نظام کو مضبوط بنانا، اور مزدور یونینوں کے حقوق کا تحفظ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.