vosa.tv
Voice of South Asia!

عمرہ کے ساتھ سیاحت کا موقع، پاکستانیوں کے لیے شاندار اعلان

0

پاکستانی شہریوں کے  لیے اچھی خبر۔ اب عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودیہ عرب جانے والے زائرین عمرہ ویزا  پر ہی پورا ملک گھوم سکیں گے۔ سعودی ٹور ازم کے فروغ کے لیے کراچی میں اروما ٹریولز اور سعودی وزٹ کا روڈ شو منعقد ہوا۔

سعودی عرب میں سیاحتی فروغ کے لیے اروما ٹریولز کے زیر اہتمام سعودی وزٹ کے اشتراک سے کراچی کے  نجی ہوٹل  میں روڈ شو  منعقد ہوا۔ جس میں غیر ملکی سفارتکار، ممتاز صنعتکار،اعلیٰ سرکاری  افسران، سیاسی رہنما اور  بزنس کمیونٹی کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ اس موقع پر شرکا سے خطاب میں اروما گروپ کے چیئر مین نعیم شریف اور ندیم شریف کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت نے دنیا بھر کے سیاحوں  کے لیے اپنے ملک کے دروازے کھول دیے ہیں، پاکستانیوں کو اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔روڈ میں سینئر صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے۔ حاضرین سے خطاب میں ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت سیاحتی فروغ کی سرگرمیوں میں مکمل تعاون اور سپورٹ فراہم کرے گی۔اس موقع پر حاضرین کو اروما  ٹرویولز  کی مختلف سروسز پر مبنی  ایک ڈاکیومنٹری بھی دکھائیگئی ۔شرکا کو آگاہ کیا گیا کہ نئی سعودی پالیسی کے بعد اب عمرہ زائرین مکہ اور مدینہ کے علاوہ ملک کے تمام شہر گھوم  سکتے ہیں۔شرکا نے سعودی وزٹ اور اروما ٹریولز کے اشتراک خوش آئندہ قرار دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستانیوں کو سعودی عرب کی سیاحت سے  لطف انداوز ہونے کا موقع ملے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.