vosa.tv
Voice of South Asia!

20 سال بعد پولیس فورس میں سب سے بڑی توسیع

0

میئر ایرک ایڈمز نے نومبر 2025 کے فنانشل پلان میں نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ (این وائی پی ڈی) کے لیے 5 ہزار نئے افسران بھرتی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس تعیناتی کے بعد مالی سال 2029 تک فورس کی مجموعی تعداد 40 ہزار ہو جائے گی، جو گزشتہ 20 برسوں میں سب سے زیادہ ہوگی۔ اس منصوبے کے تحت ابتدائی سرمایہ کاری 17.8 ملین ڈالر رکھی گئی ہے، جو بتدریج بڑھ کر 315.8 ملین ڈالر تک پہنچے گی۔پہلا مرحلہ جولائی 2026 میں 300 افسران کی بھرتی سے شروع ہوگا، جو جولائی 2027 میں 2,500 اور جولائی 2028 تک 5,000 افسران تک بڑھا دیا جائے گا۔ میئر ایڈمز نے کہا کہ عوامی تحفظ شہر کی خوشحالی کی بنیاد ہے، اور مزید پولیس اہلکاروں کی شمولیت سے شہر مزید محفوظ بنے گا۔ایڈمز انتظامیہ کے مطابق، 2022 سے اب تک شہر کی سڑکوں سے 24,300 سے زائد غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا جا چکا ہے، جبکہ فائرنگ کے واقعات میں 54 فیصد کمی آئی ہے۔ 2025 کے پہلے نو ماہ میں گولیاں چلنے کے واقعات اپنی تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے۔اس کے ساتھ ہی شہر کے سب ویز میں بھی جرائم کی شرح کم ہو کر ریکارڈ سطح پر آگئی ہے۔ حال ہی میں قائم کیا گیا گھریلو تشدد یونٹ بھی اس منصوبے کا حصہ ہے، جو اس نوعیت کے جرائم کی تحقیقات اور متاثرین کے لیے معاونت کو مزید مضبوط بنائے گا۔ میئر ایڈمز نے کہا کہ مضبوط مالی نظم و نسق کے باعث یہ سرمایہ کاری شہر کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.