vosa.tv
Voice of South Asia!

غریب شہریوں کے لیے ریلیف، فوڈ ایڈ پروگرام بند نہیں ہوگا!

0

 امریکا کی دو وفاقی عدالتوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کو حکم دیا ہے کہ وہ حکومت کی بندش کے باوجود ملک کے سب سے بڑے فوڈ ایڈ پروگرام SNAP کی ادائیگیاں جاری رکھے۔

 یہ پروگرام ہر ماہ تقریباً آٹھ ارب ڈالر کی لاگت سے چلتا ہے اور ملک کی آبادی کے تقریباً آٹھویں حصے کو خوراک کی امداد فراہم کرتا ہے۔یو ایس ڈپارٹمنٹ آف ایگریکلچر نے اعلان کیا تھا کہ یکم نومبر سے فنڈز ختم ہونے کے باعث ادائیگیاں روک دی جائیں گی، مگر میساچوسٹس اور رہوڈ آئی لینڈ کے ججوں نے اس فیصلے کو غیر قانونی قرار دے کر حکومت کو ہنگامی ریزرو فنڈز استعمال کرنے کا حکم دیا۔ عدالت کے مطابق کم از کم پانچ ارب ڈالر کے ایمرجنسی فنڈ سے ادائیگیاں ممکن ہیں۔رپورٹس کے مطابق، فیصلے کے باوجود کئی ریاستوں میں ادائیگیوں میں تاخیر ہو سکتی ہے کیونکہ کارڈ ری لوڈنگ میں وقت لگتا ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ نے تاحال یہ نہیں بتایا کہ وہ فیصلے کے خلاف اپیل کرے گی یا نہیں۔ڈیموکریٹ رہنماؤں اور سماجی تنظیموں نے عدالت کے فیصلے کو غریب خاندانوں کے لیے وقتی ریلیف قرار دیا۔ ماہرین کے مطابق موجودہ فنڈز عارضی ہیں، اور اگر سیاسی بحران برقرار رہا تو اگلے مہینے دوبارہ خوراک کا بحران پیدا ہو سکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.