vosa.tv
Voice of South Asia!

کیا ووٹ ڈالنے کے لیے شہریت کا ثبوت دینا لازم ہے؟

0

واشنگٹن ڈی سی کی وفاقی عدالت نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اُس حکم پر عمل روک دیا ہے جس کے تحت ووٹ ڈالنے کے لیے شہریت کا ثبوت لازمی قرار دیا گیا تھا۔

 عدالت نے قرار دیا کہ یہ اقدام آئین کے منافی ہے کیونکہ صدر کو الیکشن کے ضوابط میں تبدیلی کا اختیار حاصل نہیں۔ضلعی جج کولین کولر-کوٹلی نے اپنے فیصلے میں کہا کہ وفاقی الیکشن فارم میں ترمیم یا شہریت کی شرط عائد کرنا صرف کانگریس اور ریاستوں کا اختیار ہے، صدر کا نہیں۔ عدالت نے امریکی الیکشن اسسٹنس کمیشن کو بھی ہدایت کی کہ وہ اس حکم پر عمل درآمد سے گریز کرے۔یہ فیصلہ مقدمے میں جزوی سمری ججمنٹ کے طور پر سامنے آیا، جس کے بعد ٹرمپ انتظامیہ کی یہ پالیسی مؤثر نہیں ہو سکے گی۔وائٹ ہاؤس نے فیصلے پر فوری تبصرہ نہیں کیا۔ تاہم، مقدمے کے دیگر نکات پر سماعت جاری رہے گی، جن میں یہ معاملہ بھی شامل ہے کہ ڈاک کے ذریعے موصول ووٹ صرف اسی صورت شمار ہوں گے جب وہ الیکشن کے دن تک پہنچ جائیں۔دریں اثنا، ملک کی متعدد ریاستوں اور 19 ڈیموکریٹک اٹارنی جنرلز نے بھی اس صدارتی حکم کو مسترد کرنے کی علیحدہ درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.