vosa.tv
Voice of South Asia!

بس کا انتظار اب آسان؟ شہریوں کی سہولت کے لیے نیا منصوبہ

0

نیو یارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے کہا ہے کہ شہر بھر کے تمام بس اسٹاپس پر سیٹس فراہم کرنے کے لیے 40 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

اس منصوبے کے تحت نومبر 2025 سے ان تمام 8,750 اہل بس اسٹاپس پر سیٹس یا "لیننگ بارز” نصب کی جائیں گی جہاں فی الحال کوئی نشست موجود نہیں۔ یہ اقدام خاص طور پر بزرگ شہریوں، معذور افراد اور چھوٹے بچوں کے والدین کے لیے سفری سہولتوں کو مزید قابلِ رسائی بنانے کی کوشش کا حصہ ہے۔میئر ایڈمز نے کہا کہ "ہم شہر کو ایسا مقام بنانا چاہتے ہیں جہاں شہری اور بزرگ سکون سے زندگی گزار سکیں، اور اس کے لیے چھوٹی سہولتوں پر بھی توجہ دینا ضروری ہے۔” محکمہ ٹرانسپورٹ کے کمشنر نے بتایا کہ شہر کے تقریباً دو تہائی بس اسٹاپس پر اس وقت کوئی سیٹ موجود نہیں، حالانکہ روزانہ 1.4 ملین افراد ان کا استعمال کرتے ہیں۔اس منصوبے کے تحت آئندہ 10 برسوں میں ہر سال تقریباً 875 بس اسٹاپس پر سیٹس نصب کی جائیں گی، جبکہ پہلے سے موجود سیٹس کی دیکھ بھال بھی جاری رہے گی۔ محکمہ ٹرانسپورٹ فی الحال شہر بھر کے 2,600 مقامات پر نصب نشستوں کا معائنہ اور مرمت کرتا ہے۔شہری تنظیموں نے حکومت کے اس اقدام کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ نہ صرف شہریوں کے لیے سفری آرام کو بہتر بنائے گا بلکہ سڑکوں پر محفوظ نقل و حرکت کو بھی فروغ دے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.