vosa.tv
Voice of South Asia!

شکاگو کے مسلم کمیونٹی سینٹر کی 56 ویں سالگرہ

0

شکاگو کے مسلم کمیونٹی سینٹر (MCC) نے اپنی 56ویں سالگرہ شاندار عشائیے کے ساتھ منائی۔

منعقدہ سالانہ گالا تقریب کا موضوع "بے لوث اعمال اور مضبوط کمیونٹیز”تھا۔ اس موقع پر اسلامک سوسائٹی آف نارتھ امریکہ (ISNA) کے سابق صدر اور مسلم ایڈ یو ایس اے کے سی ای او اظہر عزیز نے خطاب کیا، جب کہ تقریب کی میزبانی سکوکی ہالیڈے اِن نے کی۔مسلم کمیونٹی سینٹر، جو 1969 میں قائم ہوا، امریکا کی قدیم ترین مسلم تنظیموں میں سے ایک ہے اور شکاگو کے علاقے میں عبادت، تعلیم، اور کمیونٹی خدمات کا مرکزی مرکز سمجھا جاتا ہے۔ تقریب میں ایک ہزار سے زائد مہمان شریک ہوئے، جن میں سکوکی کی میئر این ٹینس، مورٹن گروو کی میئر جینین وٹکو، پاکستانی نژاد امریکی سیاستدان بشریٰ امی والا، اور متعدد سیاسی و سماجی شخصیات شامل تھیں۔تقریب کا آغاز ایم سی سی اکیڈمی کے طلباء کی تلاوتِ قرآن سے ہوا۔ نائب صدر ڈاکٹر صبا خان نے شرکاء کا استقبال کیا، جب کہ صدر مسعود بیجاپوری نے تنظیم کے مقاصد، جاری منصوبوں اور مستقبل کے اہداف پر روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم کمیونٹی سینٹر اب دو مساجد اور تعلیمی مراکز چلا رہا ہے اور شکاگو کے مسلمانوں و غیر مسلموں کو مشاورت، صحت اور آؤٹ ریچ پروگراموں کے ذریعے خدمات فراہم کر رہا ہے۔دستاویزی فلم کے ذریعے ایم سی سی کی ماضی کی کامیابیوں اور نئے منصوبوں پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ تقریب میں راؤل گونزالز نے خصوصی خطاب کیا اور کمیونٹی سے سینٹر کی ترقی کے لیے مالی تعاون کی اپیل کی۔ اس موقع پر شکاگو کی معروف سماجی رہنما مسز عزیز علی کو کمیونٹی خدمات کے اعتراف میں اعزازی ایوارڈ سے نوازا گیا۔تقریب کے اختتام پر بین المذاہب ہم آہنگی، عالمی امن، اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.