vosa.tv
Voice of South Asia!

پشاور میں آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی سیکیورٹی بریفنگ

0

پاک فوج کے سپہ سالار فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پشاور کا دورہ کیا، جہاں انہیں کور ہیڈکوارٹر میں سیکیورٹی صورتحال اور پاک-افغان سرحد پر انسدادِ دہشت گردی کی کوششوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ان کے ہمراہ کور کمانڈر پشاور بھی موجود تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے بعدازاں قبائلی عمائدین کے جرگے سے ملاقات کی، جہاں انہوں نے قبائلی عوام کی غیر متزلزل حمایت اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ امن چاہتا ہے، تاہم افغان سرزمین سے دہشت گردی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے واضح کیا کہ پاکستان نے افغان سرزمین سے ہونے والی دہشت گردی کے باوجود ہمیشہ تحمل کا مظاہرہ کیا اور دوطرفہ تعلقات کی بہتری کے لیے سفارتی و معاشی سطح پر کئی اقدامات کیے۔ تاہم افغان طالبان کی جانب سے بھارتی حمایت یافتہ گروہوں ’فتنۃ الخوارج‘ اور ’فتنۃ الہندوستان‘ کی پشت پناہی تشویش ناک ہے۔آرمی چیف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خیبر پختونخوا اور ملک بھر کو دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں سے مکمل طور پر پاک کیا جائے گا۔ جرگے میں شریک قبائلی عمائدین نے دہشت گردی کے خلاف فوج سے مکمل تعاون کے عزم کو دہرایا اور کہا کہ فتنۃ الخوارج کی گمراہ کن سوچ کو قبائل میں کسی بھی سطح پر پذیرائی حاصل نہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.