vosa.tv
Voice of South Asia!

 نیو جرسی جانے والی جیٹ بلیو پرواز کی ہنگامی لینڈنگ

0

 میکسیکو سے نیو جرسی جانے والی جیٹ بلیو ایئرلائن کی ایک پرواز کو سنگین تکنیکی مسئلے کے باعث فلوریڈا میں ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی۔

 ایئرلائن کے مطابق واقعے میں کئی مسافر زخمی ہوئے جن میں سے کچھ کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ایئر ٹریفک کنٹرول کو پائلٹس نے اطلاع دی کہ طیارے کے فلائٹ کنٹرول میں خرابی کے باعث کم از کم تین مسافر زخمی ہوئے جنہیں ممکنہ طور پر چوٹیں اور کٹ لگے۔ واقعے کے وقت موسم پرسکون تھا۔یہ طیارہ ایئربس A320 ماڈل تھا جو نیوارک لبرٹی انٹرنیشنل ایئرپورٹ جا رہا تھا۔ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) اور جیٹ بلیو نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ طیارے کو مزید پروازوں کے لیے عارضی طور پر گراؤنڈ کر دیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.