vosa.tv
Voice of South Asia!

 مالٹا میں چھٹیاں منانے والے باپ بیٹا سمندر میں ڈوب کر جاں بحق

0

 مالٹا میں ایک برطانوی نژاد پاکستانی باپ اور بیٹا سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔ 37 سالہ محمد قدوس اور ان کا 11 سالہ بیٹا ایان رملہ بے کے ساحل پر تیراکی کے دوران تیز لہروں کی نذر ہو گئے۔

اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے راجا قدوس بنارس اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ مالٹا میں چھٹیاں گزارنے گئے تھے۔ وہ اپنے کمسن بیٹے کے ساتھ ساحلِ سمندر پر نہا رہے تھے کہ اچانک تیز لہروں نے بیٹے کو بہا لیا۔حکام کے مطابق امدادی ہیلی کاپٹر دوپہر تقریباً ایک بج کر پندرہ منٹ پر موقع پر پہنچا، مگر ایان کو نکالنے کے بعد ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا۔ محمد قدوس کی لاش دو روز بعد رملہ بے اور سان بلاس کے درمیان سمندر سے ملی۔حادثے کے وقت محمد کی اہلیہ اپنے دو چھوٹے بچوں کے ساتھ ساحل پر موجود تھیں۔محمد قدوس نے حادثے سے تین دن قبل اپنی آخری تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی، جس میں وہ بحیرہ روم کے ساحل کی جانب دیکھ رہے تھے۔موسمیاتی ادارے کے مطابق حادثے کے روز شمال مغربی تیز ہوائیں چل رہی تھیں۔ رواں ماہ رملہ بے میں یہ دوسرا ڈوبنے کا واقعہ ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.