vosa.tv
Voice of South Asia!

 نیویارک:خاتون کے پراسرار قتل کا معمہ حل، 53 سالہ شخص گرفتار

0

نیویارک: ناساؤ پولیس نے ہیریکس کی رہائشی 46 سالہ الینا آصف کے قتل کے الزام میں 53 سالہ آصف قریشی کو گرفتار کر لیا ہے۔

 پولیس کے مطابق ملزم پر دوسرے درجے کے قتل (Murder 2nd Degree) کا الزام عائد کیا گیا ہے۔یہ واقعہ 17 اکتوبر کو سہ پہر 3 بج کر 52 منٹ پر پیش آیا جب پولیس کو لارچ ڈرائیو پر واقع ایک مکان میں ویل چیک کے لیے طلب کیا گیا۔ موقع پر پہنچنے والے اہلکاروں نے خاتون کو بے ہوش پایا، جن کے چہرے پر جلنے کے واضح نشانات تھے۔ طبی عملے نے موقع پر ہی انہیں مردہ قرار دے دیا۔میڈیکل ایگزامینر کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق خاتون کی موت کسی نامعلوم کیمیکل سے دم گھٹنے کے باعث ہوئی، جسے قتل قرار دیا گیا ہے۔ مزید فرانزک ٹیسٹ تاحال جاری ہیں۔پولیس کے مطابق آصف قریشی کو بلیروز کے علاقے سے گرفتار کیا گیا اور جمعے کے روز فرسٹ ڈسٹرکٹ کورٹ میں پیش کیا گیا۔ حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کے پاس اس واقعے سے متعلق معلومات ہوں تو وہ ناساؤ کاؤنٹی کرائم اسٹاپرز یا 911 پر رابطہ کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.