vosa.tv
Voice of South Asia!

ریاض: پاکستانی صحافیوں کے اعزاز میں عشائیہ

0

ریاض: پاکستان پیپلز پارٹی گلف مڈل ایسٹ کے نائب صدر مشتاق بلوچ کی جانب سے ریاض کے مقامی ہوٹل میں پاکستانی صحافی برادری کے اعزاز میں ایک پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا، جس میں سعودی عرب میں مقیم مختلف میڈیا اداروں سے تعلق رکھنے والے صحافیوں نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معروف سماجی، علمی، ادبی اور مذہبی شخصیت انجینئر ارشد محمود تبسم نے کہا کہ دیارِ غیر میں رہتے ہوئے پاکستانی صحافی اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اختلافات سے بالاتر ہو کر مثبت صحافت کے فروغ اور پاکستان کے وقار کے لیے متحد رہنا وقت کی ضرورت ہے۔میزبان مشتاق بلوچ نے اپنے خطاب میں تمام صحافیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد و یکجہتی ہی مثبت صحافت کو مضبوط بناتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی صحافی درحقیقت اصل مجاہد ہیں جو اپنے فرائض کے ساتھ ساتھ صحافتی سرگرمیوں میں بھی بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔تقریب سے ملک ناظم علی، زبیر بلوچ، کامران اشرف، سعد لودھی، ملک عمران، حمزہ عباس اور حسیب گوندل نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ پاک سعودی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں پاکستانی صحافی ایک پل کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.