vosa.tv
Voice of South Asia!

 امریکا میں سرکاری شٹ ڈاؤن کے باعث یکم نومبر سے فوڈ ایڈ معطل ہونے کا خدشہ

0

امریکی محکمہ زراعت نے اپنی ویب سائٹ پر نوٹس جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یکم نومبر سے وفاقی فوڈ ایڈ پروگرام کے تحت امداد فراہم نہیں کی جائے گی۔

یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب حکومت کے شٹ ڈاؤن کو تقریباً ایک ماہ ہو چکا ہے اور لاکھوں امریکی خاندانوں کو غذائی مدد کے رکنے کا خطرہ درپیش ہے۔ٹرمپ انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ سپلیمنٹری نیوٹریشن اسسٹنس پروگرام (SNAP) کو جاری رکھنے کے لیے دستیاب تقریباً 5 ارب ڈالر کے ہنگامی فنڈز استعمال نہیں کرے گی۔ اس پروگرام کے ذریعے امریکا کی ہر آٹھویں شہری کو بنیادی غذائی اشیاء خریدنے میں مدد ملتی ہے۔ محکمہ زراعت کے نوٹس میں کہا گیا، “فنڈ ختم ہو چکا ہے، اس وقت یکم نومبر کو کوئی فوائد جاری نہیں کیے جائیں گے۔”شٹ ڈاؤن کے سبب لاکھوں افراد متاثر ہو رہے ہیں اور اگر آئندہ چند دنوں میں سیاسی اتفاقِ رائے نہ ہوا تو صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔ ریپبلکن حکومت نے الزام ڈیموکریٹس پر لگایا ہے کہ وہ حکومت کھولنے پر رضامند نہیں جب تک کہ ریپبلکنز صحت کے موجودہ قوانین میں سبسڈی کی توسیع پر مذاکرات نہ کریں۔ دوسری جانب ڈیموکریٹس کا کہنا ہے کہ وہ صرف مذاکرات کے بعد حکومت کھولنے پر آمادہ ہوں گے۔متعدد ریاستوں نے عندیہ دیا ہے کہ وہ وفاقی ادائیگی رکنے کی صورت میں اپنے وسائل سے فوڈ ایڈ جاری رکھیں گی، تاہم وفاقی قوانین اس بات کی اجازت دیتے ہیں یا نہیں، یہ واضح نہیں۔ کچھ ریاستیں جیسے آرکنساس اور اوکلاہوما، شہریوں کو متبادل کے طور پر فوڈ پینٹریز سے رجوع کرنے کا مشورہ دے رہی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.