vosa.tv
Voice of South Asia!

 ایرک ایڈمز کا سابق گورنر اینڈریو کومو کی حمایت کا اعلان

0

 نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے سابق گورنر اینڈریو کومو کی نیویارک سٹی میئر کی انتخابی مہم میں باضابطہ حمایت کا اعلان کر دیا۔

 یہ اعلان مشرقی ہارلم میں ایک تقریب کے دوران کیا گیا جہاں دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو گلے لگا کر اپنی سیاسی مفاہمت کا مظاہرہ کیا۔ ایڈمز نے کہا کہ کبھی کبھار بھائیوں میں اختلافات ہوتے ہیں مگر اب وقت آ گیا ہے کہ وہ ایک خاندان کی طرح مل کر شہر کے مستقبل کے لیے لڑیں۔ایڈمز نے اپنی دوبارہ انتخابی مہم گزشتہ ماہ ختم کر دی تھی جب مختلف سروے نتائج نے ظاہر کیا کہ ان کے لیے کامیابی کا راستہ مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ وہ ذاتی طور پر انتخابی مہم جاری رکھنا چاہتے تھے، لیکن شہر کے مفاد کو ترجیح دی۔ دوسری جانب کومو نے ایڈمز کی حمایت کو "شہری اتحاد” قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایڈمز نے اپنی ذاتی خواہشات کو ایک طرف رکھ کر شہر کے بہتر مستقبل کے لیے قدم اٹھایا ہے۔کومو اور ایڈمز کو بدھ کی رات نکس کے میچ میں ایک ساتھ دیکھا گیا، جو انتخابی مباحثے کے بعد ان کی نئی سیاسی شراکت کی علامت سمجھا جا رہا ہے۔ ادھر ان کے حریف زوہرن ممدانی نے ردِعمل میں کہا کہ کومو دراصل ایڈمز کی دوسری مدت کے لیے مہم چلا رہے ہیں اور یہ اتحاد بدعنوانی اور بڑے سرمایہ داروں کی سیاست کی عکاسی کرتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.