vosa.tv
Voice of South Asia!

سعودی عرب میں پاکستانی کاشان سید کی ٹورزم انڈسٹری میں تاریخی کامیابی

0

ریاض — پاکستانی شہری کاشان سید نے سعودی عرب میں پہلی بار ٹورزم انڈسٹری کے تحت کمرشل رجسٹریشن (CR) حاصل کر کے تاریخ رقم کر دی ہے۔

یہ کامیابی نہ صرف ان کی ذاتی کاوشوں کا نتیجہ ہے بلکہ پاکستان کے لیے بھی باعثِ فخر قرار دی جا رہی ہے۔کاشان سید گزشتہ 20 سال سے سعودی عرب میں آف روڈنگ، ایڈونچر ٹورز اور نئے مقامات کی کھوج کے شوق کو پروفیشن میں تبدیل کرنے کے لیے سرگرم تھے۔ وہ مختلف قومیتوں  برطانوی، امریکی، پاکستانی، بنگلہ دیشی اور دیگر  کو-گروپ کی صورت میں سعودی عرب کے قدرتی حسن اور صحرائی راستوں کی سیر کرواتے رہے۔اب انہوں نے اپنے شوق کو باضابطہ شکل دیتے ہوئے "Saudi Tourism – Dare to Discover” کے نام سے کمپنی رجسٹرڈ کرائی ہے۔ یہ اقدام سعودی وژن 2030 کے اہداف کے مطابق ہے اور پاکستانیوں کے لیے ٹورزم کے شعبے میں نئے مواقع فراہم کرے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.