vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکا اور چین نئی نوعیت کی تجارتی جنگ میں داخل، ماہرین کا انتباہ

0

 امریکا اور چین کے درمیان تجارتی تعلقات ایک بار پھر کشیدہ ہوگئے ہیں، ماہرین کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ اس وقت بیجنگ کے ساتھ نمٹنے کے حوالے سے غیر یقینی کا شکار ہے۔

 چین نے حال ہی میں نایاب معدنیات (Rare Earth Metals) کی برآمدات پر پابندیوں میں توسیع کرتے ہوئے متعدد نئے عناصر کو فہرست میں شامل کیا ہے۔ ان معدنیات کا استعمال دفاعی سازوسامان، موبائل فونز، لیپ ٹاپس اور برقی گاڑیوں میں ہوتا ہے۔ بیجنگ کا یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب امریکا نے چین پر ٹیکنالوجی رسائی مزید محدود کرتے ہوئے اس کی شپنگ انڈسٹری پر بھی نئے ٹیکس عائد کیے، جس کے جواب میں چین نے امریکی جہازوں پر اپنی فیسیں لاگو کردیں۔ تجارتی ماہرین کے مطابق یہ ایک "معلوماتی جنگ” میں تبدیل ہوچکی ہے جس میں دونوں ممالک ایک دوسرے پر دنیا کو یرغمال بنانے کا الزام لگا رہے ہیں۔  رپورٹس کے مطابق اکتوبر کے آخر میں جنوبی کوریا میں صدر ٹرمپ اور صدر شی جن پنگ کی ملاقات متوقع ہے، جس سے قبل چین کا یہ قدم ایک واضح طاقت کا مظاہرہ سمجھا جا رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق چین اب امریکا سے معاشی طور پر علیحدگی (decoupling) کی سمت بڑھ رہا ہے اور اپنی برآمدات و درآمدات کو بیلٹ اینڈ روڈ ممالک کی جانب منتقل کر رہا ہے۔ اقتصادی ماہر وی لیانگ کے مطابق، ٹرمپ بارہا سخت بیانات دیتے ہیں لیکن اکثر پیچھے ہٹ جاتے ہیں، جس سے چین کو مزید مضبوط موقف اپنانے کا موقع ملا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ چین اب امریکا پر انحصار کم کرنے اور متبادل ذرائع پیدا کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.