vosa.tv
Voice of South Asia!

 میئر ایریک ایڈمز کا 2026 “بیٹل آف دی بوروز” ای اسپورٹس مقابلے کا آغاز

0

 نیویارک سٹی کے میئر ایریک ایڈمز، اسکولز چانسلر میلسا آویلیس راموس، اور میئر کے میڈیا و انٹرٹینمنٹ آفس کی کمشنر پیٹ سونی کاف مین نے 2026 “بیٹل آف دی بوروز” ای اسپورٹس مائن کرافٹ ایجوکیشن مقابلے کے پہلے مرحلے کا باضابطہ آغاز کردیا۔

 اس سال کا موضوع طلباء کو مستقبل کے لیے پائیدار اور جدید نیویارک سٹی کی تعمیر کے لیے تخلیقی صلاحیتیں استعمال کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔ میئر ایڈمز نے اس موقع پر اعلان کیا کہ مقابلے کے پہلے راؤنڈ میں طلباء بروکلین کے سن سیٹ پارک میں واقع پیئر 6 کو نئے سرے سے ڈیزائن کریں گے، جہاں حال ہی میں شہر کی انتظامیہ نے جدید عوامی مقام کے قیام کا منصوبہ شروع کیا ہے۔ اس مقابلے کے ذریعے نیویارک کے مختلف اسکولوں کے طلباء نہ صرف ڈیجیٹل گیم ڈیزائن اور کمپیوٹر سائنس کی مہارتیں سیکھتے ہیں بلکہ پائیداری اور شہری منصوبہ بندی کے تصور سے بھی آگاہ ہوتے ہیں۔ اس سال پہلی بار ایڈمز انتظامیہ نے مقابلے کے لیے 60 ہزار ڈالر کا سالانہ بجٹ مختص کیا ہے تاکہ اساتذہ اور طلباء کو تکنیکی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ مقابلے میں شرکت کے لیے درخواستیں 16 جنوری 2026 تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ اس موقع پر میئر ایڈمز نے کہا کہ “ہم اپنے طلباء کو صرف ڈیجیٹل انڈسٹری میں شامل ہونے کے لیے تیار نہیں کر رہے بلکہ انہیں قیادت کے قابل بنا رہے ہیں۔” نیویارک سٹی نے حالیہ برسوں میں ڈیجیٹل گیمز انڈسٹری میں نمایاں سرمایہ کاری کی ہے، جس میں 2 ملین ڈالر کی گیم ڈیزائن ڈگری، “میڈ ان نیویارک” ڈیولپر گرانٹس، اور ویڈیو گیم فیسٹیول شامل ہیں۔ اس وقت شہر میں گیم ڈویلپمنٹ اسٹوڈیوز کی تعداد 380 تک پہنچ چکی ہے، جن سے معیشت کو 2.6 بلین ڈالر سے زائد کا فائدہ ہورہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.