
جنوبی امریکی ملک گیانا کے دارالحکومت جارج ٹاؤن کے ایک چرچ میں سوگ کا سماں اس وقت دیکھنے میں آیا جب نیویارک پولیس میں ڈیٹیکٹیو کے عہدے پر فرائض انجام دینے والے گیانی نژاد رانڈولف ہولڈر کی یاد میں ایک خصوصی میموریل سروس منعقد کی گئی۔
رانڈولف ہولڈر، سال 2015 میں فائرنگ حملے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔ ان کی دسویں برسی کے موقع پر شہر کی پولیس اور محکمےکے افسران سب ان کی یاد میں جمع ہوئے۔تقریب میں میموریل سروس میں گیانا پولیس فورس ،این ائے پی ڈی کے وفد، رانڈولف ہولڈر کے اہلِ خانہ، دوست احباب اور ساتھی افسران نے شرکت کی۔چرچ میں منعقدی یادگاری تقریب سے خطاب میں پادری نے ڈیٹیکٹیو ہولڈر کی خدمات اور قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مختلف شعبہ جات کے سو سے زائد افسران و اہلکاروں پر وفد نے رانڈولف ہولڈر کی میموریل سروس میں شرکت کی ۔پولیس افسران کا کہنا تھا کہ رانڈولف ہولڈر نے فرض شناسی، بہادری اور ایمانداری کی مثال قائم کی۔ ان کی قربانی کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔تقریب سے خطاب میں مقررین کا مزید کہنا تھا کہ ڈیٹیکٹیو رانڈولف ہولڈر نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ایک بہادر افسر تھے۔ ان کی قربانی کو ایک بار پھر عزت، احترام اور عقیدت کے ساتھ یاد کیا گیا۔بعد ازاں شرکا نے رانڈ ولف ہولڈ کی قبر پر حاضری دینے کے لیے قبرستان کا رخ کیا جہاں گیانا پولیس فورس کے دستے نے رانڈولف ہولڈر کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ پولیس کے دستے نے ڈیٹیکٹیو ہولڈر کی قبر پر پھول چڑھائے۔چند لمحوں کی خاموشی اختیار کی اور دعا کی ۔