vosa.tv
Voice of South Asia!

بھارت میں ’آئی لو محمد‘ کہنے پر مسلمانوں کے خلاف مقدمات

0

 بھارت کی مختلف ریاستوں میں بی جے پی حکومتوں نے سینکڑوں مسلمانوں کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں، جن پر الزام ہے کہ انہوں نے ’’آئی لو محمد‘‘ کا نعرہ لگایا۔

 یہ نعرہ پیغمبر اسلام ﷺ کی ولادت کے موقع پر جشنِ عید میلاد النبی کے دوران دیا گیا تھا۔ اتر پردیش کے شہر کانپور میں نصب ایک برقی بورڈ پر جب یہ جملہ روشن ہوا تو بعض ہندو تنظیموں نے اعتراض کیا، جس کے بعد پولیس نے 9 مسلمانوں اور 15 نامعلوم افراد کے خلاف مذہبی منافرت پھیلانے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ بعد ازاں بریلی سمیت مختلف شہروں میں بھی ایسے ہی مقدمات قائم ہوئے، جہاں ہزاروں مسلمانوں نے ’’آئی لو محمد‘‘ کے پوسٹر اٹھا کر احتجاج کیا۔ پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا، متعدد گرفتاریاں کیں اور بعض املاک کو بلڈوز کر دیا۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے ان کارروائیوں کو مذہبی آزادی کے خلاف اور غیر قانونی سزا قرار دیا ہے، جبکہ مسلم رہنماؤں کا کہنا ہے کہ بی جے پی حکومت مسلمانوں میں خوف پیدا کرنا چاہتی ہے تاکہ وہ اپنے مذہبی اور بنیادی حقوق کے لیے آواز نہ اٹھا سکیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.