vosa.tv
Voice of South Asia!

ایمیزون کلاؤڈ سروس کی عالمی خرابی بحال

0

ایمیزون کی کلاؤڈ کمپیوٹنگ سروس ای ڈبلیو ایس میں پیر کے روز آنے والی بڑی تکنیکی خرابی کو کئی گھنٹوں بعد بحال کر دیا گیا، جس نے دنیا بھر میں انٹرنیٹ کے استعمال کو متاثر کیا۔

 اس خرابی کے باعث سماجی رابطے، گیمنگ، فوڈ ڈیلیوری، اسٹریمنگ اور مالیاتی ایپس سمیت ہزاروں آن لائن سروسز بند ہوگئیں۔ ایمیزون کے مطابق صبح تین بجے شروع ہونے والا مسئلہ شام چھ بجے کے قریب مکمل طور پر حل کیا گیا۔ خرابی کی وجہ (DNS) کی تکنیکی رکاوٹ بتائی گئی، جس سے ویب ایڈریسز کو درست انٹرنیٹ لوکیشنز میں تبدیل کرنے میں دشواری پیش آئی۔ ڈاؤن ڈیٹیکٹر ویب سائٹ کے مطابق 2500 سے زائد کمپنیوں کی 110ملین سے زیادہ شکایات موصول ہوئیں، جن میں سنیپ چیٹ، نیٹ فلکس، ڈزنی پلس، روبلوکس، مکڈونلڈز، اور رِنگ سمیت کئی پلیٹ فارمز متاثر ہوئے۔ تعلیمی ادارے بھی اس خرابی سے محفوظ نہ رہ سکے، اور متعدد طلبہ اپنے کورس مواد یا اسائنمنٹس تک رسائی حاصل نہ کر سکے۔ سائبر سیکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ مسئلہ سائبر حملہ نہیں بلکہ ایک عام تکنیکی خرابی تھی، جو بالآخر ایمیزون نے بحال کر دی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.