
نیویارک کے علاقے برونکس میں ٹرین کے چار ڈبے اچانک الگ ہونے کے باعث درجنوں مسافروں کو ہنگامی طور پر ریسکیو کرلیا گیا۔
ایم ٹی اے کے مطابق شام پانچ بجے کے قریب 149ویں اسٹریٹ-گرینڈ کونکورس اسٹیشن کے قریب جنوب کی جانب جانے والی ٹرین کے تیسرے اور چوتھے ڈبے اچانک الگ ہوگئے۔ واقعے کے بعد فوری طور پر ایک ریسکیو ٹرین موقع پر بھیجی گئی، جس کے ذریعے مسافروں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم متعدد مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پیسنجرز یونائیٹڈ کے صدر چارلٹن ڈی سوزا نے اسے مسافروں کے لیے خطرناک اور تشویش ناک واقعہ قرار دیا۔ ایم ٹی اے نے تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ ڈبوں کے الگ ہونے کی وجوہات معلوم کی جا سکیں۔