vosa.tv
Voice of South Asia!

پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر کی آزربائیجان میں شاندار مشقیں

0

پاکستان فضائیہ نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا، جدید جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری لڑاکا طیاروں کا دستہ آزربائیجان میں دوطرفہ فضائی جنگی مشق ’’انڈس شیلڈ الفا‘‘ میں شرکت کے لیے پہنچ گیا۔

۔ آئی ایس پی آر کے مطابق طیاروں نے پاکستان سے آزربائیجان تک بلا تعطل پرواز کی اور فضا میں ہی ایندھن کی فراہمی کا کامیاب مظاہرہ کیا، جو پاک فضائیہ کی اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت اور طویل فاصلے کے آپریشنز کی صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے۔ اس مشق کا مقصد دونوں ممالک کی فضائی افواج کے درمیان تعاون، ہم آہنگی اور جدید فضائی حکمتِ عملیوں کے تبادلے کو فروغ دینا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.