سعودی عرب کے شہر الجبیل میں الجبیل کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ارشاد میموریل T12 کرکٹ چیمپیئن شپ کے دو فائنل میچز کھیلے گئے، جن میں نقی الیون اور شاہین الیون نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کی چیمپیئن شپ اپنے نام کرلی۔
ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 30 ٹیموں نے شرکت کی، جنہیں پرائم اور پریمیر ڈویژن میں تقسیم کیا گیا تھا۔ پہلے فائنل میں شاہین الیون نے ایگل الیون کو شکست دی، جبکہ دوسرے فائنل میں نقی الیون نے اے ایل سی سی الیون کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد مات دی۔ اختتامی تقریب میں ونر ٹیموں کو ٹرافیاں اور میڈلز دیے گئے جبکہ بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ کھلاڑیوں نے جیت کی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الجبیل میں کرکٹ کا کھیل تیزی سے فروغ پا رہا ہے، اکیڈمیز اور نئے گراونڈز کے قیام سے کرکٹ کو مزید تقویت ملے گی۔