vosa.tv
Voice of South Asia!

میسا چیوسیٹس کے شہر  ایگوام میں مشہور ریسٹورانٹ روٹی بوٹی کا افتتاح

0

پاکستانی نژاد  بزنس  مین  خلیل  جبران نے ریاست میسا چیو سیٹس  کے شہر  ایگوام  میں  اپنے مشہور ریسٹورانٹ  روٹی  بوٹی کا افتتاح کردیا ہے۔ 

امریکا  میں ریسٹورانٹ  فوڈ انڈسٹری  میں  منفرد پہچان  رکھنے والے   روٹی  بوٹی  کی  میسا چیوسیٹس  کے شہر ایگوام  میں  نئی  برانچ کا افتتاح  کاروبار میں  ترقی کی  دعاؤں  کے ساتھ ربن کاٹ کر کیا گیا۔مکمل ذبیحہ  حلال  گوشت سے تیار کردہ  پاکستانی اور  انڈین  کھانوں  کے  لیے یکساں  مقبول روٹی  بوٹی ریسٹورانٹ کی برانچز کی تعداد پانچ ہوگئی ہے ۔ ریسٹورانٹ کے مالک  خلیل  جبران نے اپنے دوستو ں اور مہمانوں کی پسندیدہ کھانوں سے   مہمان نوازی  کی۔روٹی  بوٹی کی یہ  برانچ  ایسے علاقے میں  کھولی گئی  ہے جہاں  پاکستانی اور عربی کمیونٹی کی  کثیر تعداد مقیم ہے۔خلیل  جبران چاہتے  ہیں  کہ اب ان کے دونوں بیٹے کاروبار کو سنبھالیں اور آگے بڑھائیں۔افتتاح کے روز  پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد شریک ہوئی ۔ شرکاء کا کہنا تھا ریسٹورانٹ  بہت ہیں لیکن  اچھا اور معیاری کھانا ہر جگہ دستیاب نہیں۔مہمان مختلف  انواع و اقسام کے لذید کھانوں سے  لطف اندوز ہوئے  اور اس ریسٹورانٹ کی    کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔روٹی بوٹی نے  شادی  بیاہ اور دیگر تقریبات میں اپنی کیٹرنگ سروس کو مزید وسعت دے  دی ہے اور  اب لائیو  کوکنگ کی جاتی ہے۔شرکاء نے  اس تووقع کا اظہار کیا ہے  کہ ایگوام میں  اسپرنگ  فیلڈ اور  سکس  فلیگ سے  قریب  تر   روٹی  بوٹی  کی یہ  برانچ کھانے کے شوقین  افراد   کی بھرپور توجہ حاصل کرے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.