vosa.tv
Voice of South Asia!

آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کا انتباہ، بھارت کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا

0

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 152 ویں لانگ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھارت کو خبردار کیا کہ معمولی سی جارحیت کا بھی جواب بھرپور انداز میں دیا جائے گا جس سے اس کے عسکری غرور اور جغرافیائی وسعت خاک میں مل جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن مارکہِ حق میں ناکامی کے بعد بھارت ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے اور افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کر رہا ہے جسے طالبان حکومت روکنے کی ذمہ داری نبھائے۔ فیلڈ مارشل نے کہا کہ پاکستان نے ایران کے ساتھ مذاکراتی عمل میں اہم کردار ادا کیا ہے جبکہ چین کے ساتھ تاریخی اور اسٹریٹجک دوستی پر فخر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے ہمیشہ اندرونی و بیرونی چیلنجز کا بھرپور مقابلہ کیا، بنیانِ مرصوص آپریشن سے قوم کا اعتماد مزید بلند ہوا اور بھارت کے الزامات بے بنیاد ثابت ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف ہر پراکسی کو خاک میں ملادیا جائے گا اور اپنی زمین کا ایک انچ بھی کسی کو نہیں دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ نیوکلیئر ماحول میں جنگ کی کوئی گنجائش نہیں، تاہم جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ فیلڈ مارشل نے غزہ میں امن کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا اور کہا کہ حرمین شریفین کے دفاع کی ذمہ داری ہمارے لیے باعث فخر ہے، نوجوان ڈس انفارمیشن کا حصہ نہ بنیں کیونکہ مسلح افواج اور قوم کا رشتہ غیر متزلزل ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.