vosa.tv
Voice of South Asia!

 نیویارک سٹی میئرل مباحثہ، مامدانی، کومو اور سلیوا میں تلخ جملوں کا تبادلہ

0

نیویارک سٹی کے آئندہ میئر بننے کے خواہشمند تین امیدواروں ظہران ممدانی، سابق گورنر اینڈریو کومو اور ریپبلکن امیدوار کرٹس سلیوا نے ٹی وی مباحثے میں سخت جملوں کا تبادلہ کیا۔

ظہران ممدانی کے اسٹیج پر پہنچتے ہی اینڈریو کومو نے ان پر تجربے کی کمی کا الزام لگایا۔ کومو نے کہا کہ “یہ کام کسی ایسے شخص کے لیے نہیں جو تین لاکھ سرکاری ملازمین کو چلانے یا ایک سو پندرہ بلین ڈالر کے بجٹ کو سنبھالنے کا تجربہ نہ رکھتا ہو۔” انہوں نے مزید کہا کہ شہر کسی بھی وقت قدرتی آفات یا وباؤں سے دوچار ہو سکتا ہے، اس لیے قیادت تجربہ کار ہونی چاہیے۔مگر ممدانی نے فوراً پلٹ کر کومو کو نشانہ بنایا اور کہا کہ “اگر دوبارہ وبا آ جائے تو نیویارک والے اس گورنر کی طرف کیوں جائیں گے جس نے نرسنگ ہومز میں بزرگوں کو موت کے منہ میں دھکیل دیا تھا؟ اس موقع پر سلیوا اور کومو دونوں نے ممدانی کی فلسطینی حقوق کے حق میں پوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ کومو نے پوچھا کہ “یہ حماس کی مذمت کیوں نہیں کرتے؟” جبکہ سلیوا نے کہا کہ “یہودی کمیونٹی کو ان پر بھروسہ نہیں ہونا چاہیے کہ وہ ان کے تحفظ کے لیے کھڑے ہوں گے۔”ممدانی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ “میں اس شہر کا پہلا مسلم میئر بن کر ہر نیویارکر کو ایک ساتھ لانا چاہتا ہوں، چاہے وہ یہودی ہوں یا مسلمان۔ انہوں نے بحث کو اپنی بنیادی مہماتی نکتہ affordability کی طرف موڑنے کی کوشش کی۔ مباحثے کا اختتام تینوں امیدواروں کی جانب سے ایک دوسرے پر سخت تنقید کے تبادلے کے ساتھ ہوا، جس سے نیویارک کے آئندہ میئر کے لیے سیاسی مقابلہ مزید شدت اختیار کر گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.