vosa.tv
Voice of South Asia!

 نیو جرسی: ہل سائیڈ میں آٹو باڈی شاپ میں خوفناک آگ، متعدد کاروبار تباہ

0

 نیو جرسی کے علاقے ہل سائیڈ میں  ایک آٹو باڈی شاپ میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے قریبی کاروباروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

 آگ میپل ایونیو پر واقع عمارتوں میں لگی، جہاں زوردار دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں جب آٹو باڈی شاپ میں موجود گیس ٹینک پھٹ گئے۔حکام کے مطابق اس واقعے میں دو فائر فائٹرز معمولی زخمی ہوئے جبکہ فائر چیف روشون کیری نے بتایا کہ شاپ میں موجود آتش گیر کیمیکلز اور پھٹی ہوئی گیس لائن نے آگ بجھانے کے عمل کو انتہائی مشکل بنا دیا۔ آگ کے شعلے چھٹے الارم تک پہنچ گئے اور اردگرد کے شہروں سے فائر بریگیڈ ٹیمیں مدد کے لیے پہنچیں۔میئر ڈاہلیہ ورٹریز نے بتایا کہ دھوئیں اور زہریلی گیسوں کے باعث علاقے کے مکینوں کو گھروں کے اندر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ آگ میں ایک گروسری اسٹور، فلورسٹ، اور حجام کی دکان سمیت مقامی کمیونٹی کے مرکزی کاروبار تباہ ہو گئے۔ریڈ کراس کے مطابق کم از کم اکتیس افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔ مقامی رہائشیوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ جانی نقصان نہیں ہوا، مگر یہ واقعہ کمیونٹی کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے کیونکہ علاقہ اب صبح بالکل مختلف نظر آئے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.