vosa.tv
Voice of South Asia!

کرم بارڈر پر افغان فورسز کی فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب

0

پاک افغان سرحد پر ایک بار پھر افغان طالبان فورسز کی بلااشتعال فائرنگ کے بعد پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی، جس میں افغان چوکی اور چھ ٹینک تباہ ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا ہے جبکہ اطلاعات ہیں کہ طالبان اپنی چوکیوں اور وہاں موجود ساتھیوں کی لاشیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ذرائع کے مطابق پاک فوج کی کارروائی کے دوران طالبان کا ایک اہم کمانڈر بھی مارا گیا، جبکہ ایک اور جوابی حملے میں پاک فوج نے طالبان کے چلتے ہوئے ٹینک کو نشانہ بنا کر تباہ کیا، جس کی فوٹیج بھی جاری کردی گئی ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی جاری ہے۔ سرحدی کشیدگی کے باعث دونوں جانب سے شہریوں کی نقل مکانی بھی تیزی سے جاری ہے۔واضح رہے کہ 11 اکتوبر کی رات افغان طالبان نے پاکستانی سرحد پر بلااشتعال فائرنگ کی تھی، جس کے جواب میں پاک فوج کی کارروائی سے دو سو افغان سیکیورٹی اہلکار اور طالبان مارے گئے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.