vosa.tv
Voice of South Asia!

 غزہ جنگ کے اختتام اور اسرائیلی مغویوں کی واپسی پر میئر ایریک ایڈمز کا بیان

0

نیویارک سٹی کے میئر ایریک ایڈمز نے غزہ سے تمام زندہ اسرائیلی مغویوں کی وطن واپسی اور جنگ بندی کی اطلاعات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ لمحہ دنیا بھر میں امن کے متلاشیوں کے لیے امید کی کرن ہے۔

میئر ایڈمز نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمارے دل خوشی سے لبریز ہیں، کیونکہ غزہ میں جنگ کے خاتمے کی امید اب حقیقت بنتی دکھائی دے رہی ہے اور وہ خاندان جو دو سال سے اپنے پیاروں کی واپسی کے منتظر تھے، بالآخر متحد ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 7 اکتوبر کے حملوں کے بعد سے وہ ان متاثرہ خاندانوں سے مل چکے ہیں جن کے بچے اغوا کیے گئے تھے، معصوم جانوں کے نقصان پر سوگ منایا، اور اس اذیت کو قریب سے محسوس کیا جس نے نیویارک شہر کو بھی متاثر کیا۔میئر ایڈمز نے اپنے پیغام کے اختتام پر دعا کی کہ یہ خبر اسرائیلی اور فلسطینی عوام کے لیے پائیدار امن، انصاف اور خوشحالی کا پیش خیمہ ثابت ہو۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.