ورلڈ میمن آرگنائزیشن کے لیے 50 ہزار ڈالر کا عطیہ
نیو جرسی میمن ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ورلڈ میمن آرگنائزیشن یو ایس اے روڈ شو 2025 کی مناسبت سے شاندار تقریب کا انعقاد کیا، ایونٹ میں ایم ٹی سی ایل ایوارڈسیریمنی اور این جے ایم کے نو منتخب عہدیداران کی حلف برداری بھی ہوئی۔
نیو جرسی کے مقامی بینکوئٹ میں منعقدہ پروگرام کا مقصد کمیونٹی کے اتحاد، ترقی اور قیادت کے فروغ کے ساتھ ساتھ نیو جرسی میمن ایسوسی ایشن نئی قیادت کی حلف برداری اورایم ٹی سی ایل چیمپئن شپ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ورلڈ میمن آرگنائزیشن کے صدر سلمان اقبال تھے، جنہیں حاضرین نے پرتپاک انداز میں خوش آمدید کہا۔ ان کے ہمراہ معروف شخصیات انیس بکالی، اشرف ستار، احمد یوسف، عمران ایسانی، عرفان اور عبدالباسط گابا بھی موجودتھے۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔بعد از تلاوت مرحومین کے لیے دعا بھی کی گئی۔ اس موقع پریاسمین موزا والا کی تنظیمی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ عمران ایسانی نے تقریب کی نظامت کرتے ہوئے نیو جرسی میمن ایسوسی ایشن کی منتخب قیادت کو اسٹیج پر مدعوکیا، جہاں تنظیم کے وژن، مشن اور مقاصد پر روشنی ڈالی گئی۔ بعد از تعارف نیو جرسی میمن ایسوسی ایشن کی نو منتخب قیادت کی حلف برداری ہوئی ، ورلڈ میمن ایسوسی ایشن کے صدر سلمان اقبال نے تنظیمی عہدیداران سے حلف لیا۔ اس موقع پر نیو جرسی میمن ایسوسی ایشن کے نائب صدر جاوید نے مہمانِ خصوصی سلمان اقبال کو اعزازی شیلڈ پیش کی۔ تقریب میں نیو جرسی ڈیڈیکیٹڈ کمیٹیز کا بھی تعارف کروایا گیا جن میں وومن ونگ لیڈآمنہ پٹیل ،عائشہ واؤڈی والا ،فرینہاور ہما شامل تھیں۔ نیو جرسی میمن ایسوسی ایشن کے جوائنٹ سیکریٹری اقبال بھائی نے مہمان خصوصی انیس بکالی کو ٹوکن آف ایپری سیئیشن پیش کیا۔ اس موقع پر تنظیمی عہدیداران نے شرکاء سے خطاب بھی کیا، این جے ایم اے کے صدر عبدالباسط گابا نے ورلڈ میمن آرگنائزیشن کے ایجوکیشن فنڈ میں پچاس ہزار ڈالرڈونیٹ کرنے کا اعلان کیا۔ تقریب میں شریک حبا نعیم نے شرکاء سے خطاب میں ورلڈ میمن آرگنائزیشن کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ بعد ازاں انکے والد نعیم بھائی کا وڈیو میسج بھی اسکرین پرپلے کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ورلڈ میمن آرگنائزیشن کے صدر سلمان اقبال کے خطاب نے شرکاء کے دل جیت لیے۔انہوں نے میمن کمیونٹی کی عالمی سطح پر خدمات، اتحاد، تعلیم اور کاروباری ترقی کے عزم پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو ایک دوسرے کے لیے سہارا بننا چاہیے، کیونکہ میمن کمیونٹی ہمیشہ انسانیت کی خدمت میں پیش پیش رہی ہے۔اس موقع پر سلمان اقبال نے این جے ایم اے کے صدر عبدالباسط گابا کو ٹوکن آف ایپریسیئشن پیش کیا۔جبکہ عبدالباسط گابا کی جانب سےسلمان اقبال کو خصوصی تحفہ پیش کیا گیا۔بعدازاں یو ایس اے کینیڈا لیڈیز ونگ کی سیکرٹری ہانی جاوید نے شرکاء سے مخاطب ہوتے ہوئے نوجوانوں کو ایکٹیو اور متحد رہنے کا پیغام دیا۔اس کے بعد انیس بکالی نے بھی مختصر لیکن جامع تقاریر کی جس میں نوجوانوں کی شمولیت اور قیادت سازی پر زور دیا گیا۔انیس بکالی کو زویا جاوید کی جانب سے خصوصی تحفہ پیش کیا گیا۔اس موقع پر MTCLکرکٹ لیگ کے ایوارڈز بھی تقسیم کیے گئے، جن میں MVP ایوارڈز، رنر اپ ٹرافی اور چیمپئن ٹرافی شامل تھیں۔چیمپئن ٹیم کے کپتان عمران رزاق کو سلمان اقبال نے خود ٹرافی پیش کی، جبکہ مختلف ٹیم اونرز کو چیکس بھی دیے گئے۔تقریب کے آخر میں شرکاء نے بہترین کھانوں اور لائیو میوزک کی محفل سے لطف اٹھایا۔ Connect – Grow – Thrive کے عنوان سے منعقدہ اس ایونٹ نے نہ صرف میمن کمیونٹی کے اتحاد کو مزید مضبوط کیا بلکہ نوجوان نسل میں خدمت، قیادت اور ترقی کے جذبے کو بھی ابھارا۔