vosa.tv
Voice of South Asia!

غزہ میں فلسطینیوں کی واپسی، اسرائیل اور حماس کے درمیان فائر بندی برقرار

0

غزہ — اسرائیل اور حماس کے درمیان فائر بندی کے پہلے مرحلے کے تحت اسرائیلی فوج کے جزوی انخلا کے بعد دسیوں ہزار بے گھر فلسطینی شمالی غزہ کے تباہ حال شہروں اور قصبوں کی طرف واپس لوٹنے لگے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق، غزہ میں حماس کی تحویل میں موجود اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی پیر کو متوقع ہے۔حماس، اسلامی جہاد اور پاپولر فرنٹ فار دی لبریشن آف فلسطین (PFLP) نے کسی بھی غیر ملکی نگرانی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ پر صرف فلسطینی عوام کا حق ہے۔ غزہ کے حکام نے اسرائیلی جارحیت کے دوران ہونے والے جنگی جرائم اور نسل کشی کی تحقیقات کے لیے بین الاقوامی کمیشن کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔ادھر یو این آر ڈبلیو اے نے تمام سرحدی راستے کھولنے کی اپیل کی ہے، تاکہ 6 ہزار امدادی ٹرک فوری طور پر غزہ پہنچ سکیں۔ اعداد و شمار کے مطابق، اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی کارروائیوں میں 67 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور تقریباً 1 لاکھ 70 ہزار زخمی ہو چکے ہیں، جب کہ اسرائیل میں 1,139 افراد ہلاک اور 200 کے قریب افراد کو یرغمال بنایا گیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.