vosa.tv
Voice of South Asia!

متعدد امریکی ریاستیں واشنگٹن سے نیشنل گارڈ واپس بلانے کو تیار

0

واشنگٹن: امریکی دارالحکومت میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وفاقی قانون نافذ کرنے والے منصوبے کے تحت تعینات نیشنل گارڈ کے نصف سے زائد ریاستوں نے اپنی فورسز کو واپس بلانے کی تیاری کر لی ہے۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق ریاستی حکام نے بتایا کہ انخلاء کی تاریخیں اکتوبر کے آخر اور نومبر کے آخر میں متوقع ہیں، تاہم ضرورت پڑنے پر انہیں توسیع دی جا سکتی ہے۔ ان فیصلوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ واشنگٹن میں فوجی موجودگی میں کمی یا دائرہ کار میں تبدیلی کا امکان ہے۔ یہ منصوبہ اس وقت سامنے آیا ہے جب ٹرمپ نے شکاگو اور پورٹ لینڈ سمیت دیگر شہروں میں بھی اسی نوعیت کی تعیناتی کا عندیہ دیا تھا، جسے کئی شہروں نے قانونی طور پر چیلنج کیا ہے۔ اگست میں ہنگامی حکم نامے کے بعد تقریباً تئیس سو گارڈز آٹھ ریاستوں اور ڈی سی سے تعینات کیے گئے تھے، جنہوں نے سیاحتی مقامات اور عوامی مقامات پر گشت کے فرائض انجام دیے۔ جنوبی کیرولائنا نے اکتوبر کے آخر تک اپنی باقی چالیس نفری واپس بلانے کا عندیہ دیا ہے، جب کہ اوہائیو، جارجیا، مسیسیپی اور ویسٹ ورجینیا نومبر کے آخر تک انخلاء مکمل کریں گے۔ یہ پانچ ریاستیں مجموعی طور پر بارہ سو سے زائد غیر ریاستی اہلکاروں کا اسی فیصد حصہ ہیں۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق، اس مہم کے نتیجے میں جرائم کی شرح میں کمی دیکھی گئی ہے، تاہم ماہرین کے مطابق شرح پہلے ہی کم ہو رہی تھی۔ اس دوران واشنگٹن کے شہریوں نے شہر میں نیشنل گارڈ کی طویل موجودگی پر سوالات اٹھائے ہیں، جبکہ بعض مقامی نمائندوں نے انہیں صفائی اور فلاحی سرگرمیوں میں شامل دیکھ کر مثبت قدم قرار دیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.