vosa.tv
Voice of South Asia!

پاک فوج کا بھارت کی کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دینے کا فیصلہ

0

چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیرِ صدارت 272ویں کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شرکاء نے کہا کہ بھارت کی کسی بھی جارحیت کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، دشمن کی جغرافیائی برتری کے کسی بھی تصور کو نیست و نابود کر دیا جائے گا، اعلامیے کے مطابق شرکاء نے کہا کہ مخصوص سیاسی سرپرستی میں دہشت گردی اور جرائم کا گٹھ جوڑ ریاست اور عوام کے مفادات کو نقصان پہنچا رہا ہے جسے اب مزید برداشت نہیں کیا جائے گا، بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد گروہوں کے نیٹ ورکس مکمل ختم کیے جائیں گے، "فتنہ الخوارج” اور "فتنہ الہندوستان” کے نیٹ ورکس مکمل خاتمے کے لئے انسداد دہشت گردی کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی کور کمانڈر کانفرنس کے شرکاء نے پاکستان کی حالیہ سفارتی کامیابیوں کو سراہا اور علاقائی و عالمی امن کے عزم کو دہرایا، فورم نے پاکستان سعودی عرب تاریخی اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سعودی عرب معاہدے کا مقصد دو طرفہ تعلقات مضبوط بنانا ہے، آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاک فوج کی مکمل صلاحیت اور تیاری پر اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ فوج ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، فوج روایتی، غیر روایتی، ہائبرڈ یا غیر متوازن نوعیت کے مؤثر مقابلے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر کانفرنس نے فلسطینی عوام کے ساتھ بھی یکجہتی کا اظہار کیا، فورم نے فوری جنگ بندی اور غزہ کے عوام کے لیے انسانی امداد کی فراہمی پر زور دیا، فورم نے پاکستان کا اصولی مؤقف دہرایا کہ مسئلہ فلسطین کا حل صرف دو ریاستی فارمولے میں ہے، 1967 سے قبل کی سرحدوں کے مطابق آزاد فلسطینی ریاست کا قیام اور القدس دارالحکومت ہونا چاہیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.