vosa.tv
Voice of South Asia!

شکاگو: اشرف لاکھانی کی شاندار “نائٹ آف فرینڈشپ” اور عشائیہ کی تقریب

0

شکاگو(رپورٹ از سید خلیل اللہ) پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین اشرف لاکھانی نے اپنی اہلیہ مہر لاکھانی کے ہمراہ نیپر ویل میں دوستوں کے اعزاز میں "نائٹ آف فرینڈشپ” کے نام سے عشائیہ کا اہتمام کیا۔

تقریب میں پاکستانی امریکن بزنس کمیونٹی سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 600 سے زائد افراد نے شرکت کی۔ ایمبیسی سویٹس میں ہونے والی اس سالانہ تقریب میں دوستی، شکر گزاری اور یکجہتی کی فضا نمایاں رہی، جہاں پرانے اور نئے دوست ایک ہی چھت کے نیچے جمع ہوئے۔ مہمانوں کے لیے بریانی، چکن ٹِکا، بہاری کباب، نہاری، چپلی کباب، حلیم، نان، کھیر، جلیبی اور پان سمیت لذیذ کھانوں کا اہتمام کیا گیا۔ معروف قوال ظہیر عباس نے اپنی روح پرور پرفارمنس سے تقریب کو یادگار بنا دیا۔ اشرف لاکھانی، جو ایک ممتاز بزنس ٹائیکون اور سماجی کارکن ہیں، نے اس موقع پر کہا کہ وہ ہر سال اپنے دوستوں کے ساتھ یہ روایت برقرار رکھتے ہیں تاکہ ایک دوسرے کے ساتھ دوستی، محبت اور خلوص کے رشتے کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.