vosa.tv
Voice of South Asia!

نیو یارک سمیت 74 امریکی شہروں کا وفاقی فوجی تعیناتی کے خلاف متحد مؤقف

0

نیو یارک سٹی نے ملک کے 74 شہروں کے اتحاد کے ساتھ مل کر وفاقی حکومت کی جانب سے امریکی شہروں میں نیشنل گارڈ کی غیر قانونی تعیناتی کے خلاف عدالتی جنگ میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

یہ اقدام ریاست اور مقامی خودمختاری کے تحفظ کے لیے اُٹھایا گیا ہے۔ نیویارک سٹی نے عدالتِ اپیل کے سامنے ایک "امیکس بریف” جمع کرایا ہے جس میں ریاست اور شہری حکومتوں کے دائرہ اختیار میں وفاقی مداخلت کو خطرناک قرار دیتے ہوئے وفاقی حکومت کے اختیارات کو محدود رکھنے کی درخواست کی گئی ہے۔ میئر ایرک ایڈمز نے کہا کہ نیو یارک میں عوامی تحفظ کے لیے نیشنل گارڈ کی ضرورت نہیں، شہر میں پولیس اور ریاستی ادارے مؤثر انداز میں جرائم پر قابو پا رہے ہیں۔ کارپوریشن کونسل موریئل گوڈ ٹروفانٹ نے خبردار کیا کہ امریکی شہروں کو ’’فوجی تجربہ گاہ‘‘ بنانا آئینی حدود سے تجاوز ہے اور اس سے شہری نظم و نسق متاثر ہوتا ہے۔ عدالت نے حال ہی میں اوریگون میں وفاقی فوجی تعیناتی کو غیر قانونی قرار دیا تھا، جس کے بعد وفاقی حکومت نے اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی ہے۔ شہروں کے اس اتحاد نے مؤقف اپنایا ہے کہ وفاقی حکومت نے نیشنل گارڈ کے بھیجے جانے کے لیے کوئی قانونی یا سکیورٹی جواز پیش نہیں کیا، جب کہ ایسی تعیناتیوں سے عوامی اعتماد مجروح اور مقامی معیشت متاثر ہوتی ہے۔ نیویارک سٹی سمیت دیگر بڑے شہروں نے کہا ہے کہ وہ آئندہ بھی شہری خودمختاری اور آئینی حقوق کے تحفظ کے لیے متحد رہیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.