vosa.tv
Voice of South Asia!

میئر کی انتخابی مہم، اسرائیل و فلسطین تنازع پر امیدواروں کے متضاد بیانات

0

نیویارک: اسرائیلی شہروں پر حماس کے 7 اکتوبر کے حملے کی دوسری برسی کے موقع پر نیویارک سٹی کے میئر کے امیدواروں نے ایک دوسرے سے مختلف اور متضاد بیانات دے کر انتخابی ماحول کو مزید گرم کر دیا ہے۔

منگل کے روز مڈ ٹاؤن مین ہیٹن میں ہونے والے تقاریر اور بیانات میں امیدواروں نے اسرائیل، فلسطین اور جنگ کے نتائج پر اپنے مؤقف کا اظہار کیا۔ سابق گورنر اینڈریو کومو نے کہا کہ وہ یہودی برادری کے ساتھ کھڑے ہیں، ان کے دکھ میں شریک ہیں، اور ہر قسم کی یہود دشمنی کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں گے۔ ریپبلکن امیدوار کرٹس سلِیوا نے بھی حملے میں ہلاک ہونے والوں کے لیے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اس دن کو “غم اور یاد کا دن” قرار دیا۔دوسری جانب ڈیموکریٹک امیدوار زوہران ممدانی نے دونوں فریقین کے نقصان پر افسوس ظاہر کیا مگر اسرائیل کی کارروائیوں کو “نسلی قتلِ عام” قرار دیتے ہوئے کہا کہ “حماس نے یقیناً ایک جنگی جرم کیا، لیکن اسرائیل نے بھی اس کے جواب میں ایک تباہ کن اور غیر انسانی جنگ چھیڑ دی جس میں چھیاسٹھ ہزار فلسطینی مارے گئے، جن میں ہزاروں بچے شامل ہیں۔” انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت نے اس جنگ میں اسرائیل کی حمایت کر کے خود کو “شریکِ جرم” بنا لیا ہے۔ ممدانی طویل عرصے سے فلسطینی حقوق کے علمبردار رہے ہیں اور ماضی میں بھی وہ غزہ پر اسرائیلی بمباری کے خلاف مظاہروں میں شرکت کر چکے ہیں۔ماہرین کے مطابق ممدانی کے بیانات نے نیویارک کے یہودی ووٹروں میں ملا جلا ردعمل پیدا کیا ہے۔ حالیہ مارِسٹ پول کے مطابق وہ اور اینڈریو کومو یہودی ووٹروں میں برابری کی سطح پر ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.