vosa.tv
Voice of South Asia!

حماس کا مطالبہ، اسرائیل کی مکمل واپسی اور جنگ کے خاتمے کی ضمانتیں درکار

0

قاہرہ: حماس نے مصر میں جاری مذاکرات کے دوسرے دن اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ کسی بھی ممکنہ معاہدے سے قبل اسے جنگ کے خاتمے اور فوجی انخلا کی ٹھوس ضمانتیں درکار ہیں۔

حماس کے ایک سینئر عہدیدار نے الجزیرہ کو بتایا کہ گروپ اسرائیلی قیدیوں کی رہائی مرحلہ وار کرے گا، جو اسرائیلی فوج کے غزہ سے انخلا سے منسلک ہوگی۔ مذاکرات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 نکاتی امن منصوبے کے تحت ہو رہے ہیں، جسے اسرائیل اور حماس دونوں نے جزوی طور پر قبول کیا ہے۔ امریکی، قطری اور مصری ثالث بدھ کو دوبارہ شُرم الشیخ میں بات چیت جاری رکھیں گے۔ اسرائیلی وزیرِاعظم بینجمن نیتن یاہو نے جنگ کے دو سال مکمل ہونے پر کہا کہ اسرائیل اپنے تمام مقاصد حاصل ہونے تک کارروائیاں جاری رکھے گا، جن میں تمام یرغمالیوں کی واپسی اور حماس کا خاتمہ شامل ہے۔ دریں اثنا اسرائیلی بمباری میں منگل کو مزید دس فلسطینی جاں بحق ہوئے، جبکہ جنگ کے آغاز سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد 66 ہزار 600 سے تجاوز کر گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.