vosa.tv
Voice of South Asia!

 مصر: اسرائیل اور حماس کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا پہلا دن مثبت رہا

0

 مصر کے شہر شرم الشیخ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 نکاتی امن منصوبے پر عمل درآمد کے لیے شروع ہونے والے بالواسطہ مذاکرات کا پہلا دن حوصلہ افزا رہا۔

خبر رساں ادارے الجزیرہ کے مطابق فریقین کے درمیان پیر کے روز ہونے والی بات چیت میں مثبت پیش رفت ہوئی اور آئندہ مذاکرات کا خاکہ طے کر لیا گیا۔ حماس کے وفد، جس میں خالد الحیہ اور زاہر جبارین شامل تھے، نے ثالثوں کو بتایا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ پر جاری بمباری قیدیوں کے تبادلے سے متعلق مذاکرات میں رکاوٹ بن رہی ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ قیدیوں کے تبادلے کو ابتدائی قدم کے طور پر دیکھ رہے ہیں تاکہ امن منصوبے پر پیش رفت کا تسلسل برقرار رہے۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ موجودہ تجویز اس طویل جنگ کے خاتمے کے لیے ایک موقع ہے جس سے ہزاروں فلسطینی جانیں گنوا چکے ہیں۔ مذاکرات منگل کو دوبارہ شروع ہوں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.