vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک سٹی کا 460 ملین ڈالر کے سوشل بانڈز کا نیا اجرا

0

نیویارک: میئر ایرک ایڈمز نے اعلان کیا ہے کہ شہر 460 ملین ڈالر کے ٹیکسیبل جنرل آبلیگیشن سوشل بانڈز جاری کرے گا تاکہ مزید تقریباً 2200 کم قیمت رہائشی یونٹس کی تعمیر ممکن بنائی جا سکے۔

یہ شہر کی جانب سے چوتھا سوشل بانڈ اجرا ہے جو مکمل طور پر ہاؤسنگ منصوبوں کیلئے مختص کیا گیا ہے۔ ایڈمز انتظامیہ کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 2.38 بلین ڈالر کے سوشل بانڈز فروخت کیے جا چکے ہیں جن سے 14 ہزار سے زائد سستے گھروں کی مالی معاونت کی گئی۔ اس اقدام کے ساتھ موڈیز، ایس اینڈ پی، فچ اور کرول جیسی عالمی شہرت یافتہ ریٹنگ ایجنسیوں نے ایک بار پھر نیویارک سٹی کی مستحکم مالی حیثیت اور مضبوط معاشی نظم و نسق پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ ایڈمز کا کہنا تھا کہ یہ بانڈز ہمارے اس عزم کی علامت ہیں کہ ہم ہر ممکن طریقے سے ورکنگ کلاس نیویارکرز کیلئے گھر فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری انتظامیہ نے مشکل مالی حالات میں بھی استحکام برقرار رکھا اور شہر کو مزید قابلِ رہائش اور سستا بنانے کی سمت میں مسلسل پیش رفت کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.