vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکا: عدالت پابندی کے باوجود کیلیفورنیا سے فوجی دستے پورٹ لینڈ روانہ

0

لاس اینجلس: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عدالت کی جانب سے نیشنل گارڈ کے تعیناتی پر پابندی کے باوجود کیلیفورنیا سے وفاقی فوجی دستے پورٹ لینڈ روانہ کر دیے ہیں۔

یہ اقدام اُس عدالتی حکم سے بچنے کے لیے کیا گیا جس نے ٹرمپ انتظامیہ کو براہِ راست نیشنل گارڈ تعینات کرنے سے روک دیا تھا۔ ان فوجیوں کو لاس اینجلس میں تعینات نیشنل گارڈ یونٹس میں سے چنا گیا، جو گرمیوں کے احتجاج کے بعد پہلے سے وہاں موجود تھے۔کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوزم نے اس اقدام کو “قانون اور اختیارات کے خوفناک غل استعمال” قرار دیتے ہوئے عدالتی کارروائی کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ صدر ملک کی فوج کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔پینٹاگون کے مطابق، 200 فوجیوں کو امریکی امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (ICE) اور دیگر وفاقی اہلکاروں کی مدد کے لیے پورٹ لینڈ بھیجا گیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے کہا کہ صدر نے “وفاقی اثاثوں کے تحفظ کے لیے اپنا قانونی اختیار استعمال کیا ہے”، جبکہ نیوزم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ “قانون پر عمل کرنے والے شہریوں کی بجائے مجرموں کا ساتھ دے رہے ہیں۔”پورٹ لینڈ میں کئی ہفتوں سے امیگریشن پالیسیوں کے خلاف مظاہرے جاری ہیں، جنہیں ٹرمپ انتظامیہ “تشدد اور بدامنی” قرار دے رہی ہے۔ صدر ٹرمپ نے حال ہی میں “انٹیفا” کو ملکی دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہے اور الزام لگایا ہے کہ پورٹ لینڈ ایسے گروہوں کی آماجگاہ بن چکا ہے۔اسی دوران، ٹرمپ نے شکاگو میں بھی 300 نیشنل گارڈ فوجیوں کی تعیناتی کی منظوری دی، جہاں امیگریشن چھاپوں کے خلاف احتجاج پرتشدد شکل اختیار کر گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.