vosa.tv
Voice of South Asia!

صدر ٹرمپ کا شکاگو میں نیشنل گارڈ تعینات کرنے کا اعلان

0

شکاگو: صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شکاگو میں وفاقی افسران اور املاک کے تحفظ کے لیے 300 نیشنل گارڈ اہلکار تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

تاہم ریاست الینوائے کے گورنر جے بی پرٹزکر نے اس فیصلے کو “غیرضروری اور غیرآئینی” قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کے مطابق یہ اقدام “پرتشدد مظاہروں اور قانون شکنی” کے جواب میں کیا گیا ہے، جنہیں مقامی حکام روکنے میں ناکام رہے۔ دوسری جانب ہوم لینڈ سیکیورٹی کے مطابق شہر کے جنوب مغربی علاقے میں بارڈر پیٹرول اہلکاروں نے ایک خاتون کو گولی ماری جو ان پر گاڑی چڑھانے کی کوشش کر رہی تھی۔ خاتون امریکی شہری اور نیم خودکار اسلحہ سے مسلح تھی، جسے ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔ گورنر پرٹزکر نے کہا کہ “ٹرمپ انتظامیہ نے ریاستی خودمختاری کو چیلنج کرتے ہوئے ہمیں اپنی سرزمین پر فوج تعینات کرنے پر مجبور کیا ہے”، جب کہ شکاگو پولیس نے واضح کیا کہ وہ واقعے کی تفتیش میں شامل نہیں۔ وفاقی حکام کے مطابق بارڈر ایجنسی کے مرکز کے باہر احتجاج کے دوران 13 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ اس سے قبل ٹرمپ نے لاس اینجلس اور واشنگٹن ڈی سی میں بھی نیشنل گارڈ بھیجے تھے، جنہیں عدالتوں نے عارضی طور پر روک دیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.