vosa.tv
Voice of South Asia!

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف طویل غیر ملکی دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

0

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف طویل غیر ملکی دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے، دورے کے دوران انھوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت عرب اور اسلامی ممالک کے سربراہوں سے ملاقاتیں کیں۔

وزیراعظم شہباز شریف غیر ملکی دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ، نور خان ائیر بیس پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے ان کا استقبال کیا اور کامیاب غیر ملکی دورے پر مبارکباد پیش کی وزیر اعظم نے امریکا کے دورے کے دوران پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں وفد کی قیادت کی تھی وزیراعظم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات بھی کی تھی، وزیراعظم نے اپنے دورے کے دوران مختلف عالمی رہنماؤں، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.