vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک: مہنگائی ریفنڈ چیکس کی تقسیم کا آغاز، اہل شہریوں کو 400 ڈالر تک ملیں گے

0

ریاست نیویارک نے شہریوں کو مہنگائی کے اثرات سے ریلیف فراہم کرنے کے لیے مہنگائی ریفنڈ چیکس جاری کرنا شروع کر دیے ہیں۔ یہ چیکس 8.2 ملین گھروں کو بھیجے جا رہے ہیں، جن کی رقم زیادہ سے زیادہ 400 ڈالر ہے۔

یہ اقدام ریاست کی طرف سے پہلی بار کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد بڑھتی ہوئی قیمتوں کے دباؤ کو کم کرنا ہے۔ اہل ہونے کے لیے شہریوں نے 2023 کے لیے ٹیکس فارم IT-201 جمع کرایا ہو، آمدنی مخصوص حد کے اندر ہو، اور وہ کسی دوسرے شخص کے انکم ٹیکس ریٹرن پر بطور منحصر (dependent) درج نہ ہوں۔شادی شدہ ہونے کی صورت میں اگر سالانہ آمدنی 1,50,000 ڈالر تک ہے تو 400 ڈالر ملیں گے، جب کہ 1,50,000 سے 3,00,000 ڈالر آمدنی والے جوڑوں کو 300 ڈالر کا چیک دیا جائے گا۔ اکیلے فائل کرنے والے افراد میں سے جن کی آمدنی 75,000 ڈالر تک ہے انہیں 200 ڈالر اور 75,000 سے 1,50,000 ڈالر کے درمیان آمدنی والوں کو 150 ڈالر کا چیک دیا جائے گا۔چیکس کے لیے کسی اضافی درخواست کی ضرورت نہیں، انہیں خودکار طور پر ڈاک کے ذریعے ستمبر کے آخر سے نومبر تک ریاست بھر میں بھیجا جائے گا۔گورنر کیتھی ہوکل نے اس منصوبے کو عوام کے مالی بوجھ کو کم کرنے کی اپنی وسیع پالیسی کا حصہ قرار دیا۔ ان کے مطابق، “میں نیویارک کے خاندانوں کی مدد کے لیے ہمیشہ پرعزم رہوں گی۔ اسی لیے میں نے مڈل کلاس کے لیے ٹیکس میں کمی، چائلڈ ٹیکس کریڈٹ کے فروغ اور ہر طالب علم کے لیے مفت اسکول کھانے کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے۔”

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.