وائٹ ہاؤس نے امریکی صدر ٹرمپ کی وزیراعظم شہباز شریف کی آج ہونے والی ملاقات کا پروگرام جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وائٹ ہاؤس نے 25 ستمبر کا پروگرام جاری کردیا ، جس کے تحت امریکی صدر کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات 25 ستمبریعنی آج شام کر ہوگی۔ وائٹ ہاؤس کے جاری کردہ شیڈول کے تحت 25ستمبر شام 4 بجکر 30 منٹ پر وزیر اعظم شہباز شریف وائٹ ہاؤس پہنچیں گے، جہاں دونوں رہنماؤں کی ون آن ون ملاقات ہوگی۔سرکاری پروگرام میں بتایا گیا امریکی صدر ٹرمپ دوپہر کو ترکی کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کریں گے،گزشتہ روز امریکا عرب اسلامک سمٹ کے اختتام پر وزیراعظم شہباز شریف اور صدر ٹرمپ کی غیر رسمی ملاقات بھی ہوئی تھی۔اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے گرم جوشی سے مصافحہ کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے گفتگو کے دوران امریکی صدر کا ہاتھ تھامے رکھا جبکہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی ملاقات میں موجود تھے۔ذرائع کے مطابق آج ہونے والی ملاقات میں خطے کی سکیورٹی، پاک-امریکا تعلقات، تجارت اور باہمی تعاون کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال متوقع ہے۔