vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک: پاکستان اور خلیجی تعاون کونسل کے سیکریٹری جنرل کی ملاقات

0

نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) کے سیکریٹری جنرل جاسم محمد البدوای سے ملاقات کی۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور جی سی سی کے درمیان قریبی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ پاکستان، خلیجی تعاون کونسل اور اس کے رکن ممالک کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ سیاسی، اقتصادی اور تجارتی سطح پر تعاون کو مزید فروغ دیا جائے تاکہ باہمی تعلقات نئے شعبوں تک پھیل سکیں۔ ملاقات میں سرمایہ کاری، تجارت، توانائی اور افرادی قوت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی۔دونوں رہنماؤں نے ادارہ جاتی روابط کو وسعت دینے اور تعلقات کو باضابطہ فریم ورک کے تحت آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا اور فریقین نے خطے میں امن و سلامتی کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔یہ ملاقات پاکستان اور جی سی سی کے درمیان تعلقات میں مزید پیش رفت کے لیے ایک اہم قدم قرار دی جا رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.