vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک: ماریسٹ پول میں ممدانی کو میئر کے انتخاب میں نمایاں برتری

0

نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک سٹی کے میئر کے انتخاب میں ڈیموکریٹک امیدوار زوہران ممدانی کو نئی ماریسٹ پول میں نمایاں سبقت حاصل ہوئی ہے۔

سروے کے مطابق ممدانی کو 45 فیصد حمایت ملی ہے، جب کہ سابق گورنر اینڈریو کومو 24 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ کرٹس سلوا 17 فیصد اور موجودہ میئر ایرک ایڈمز صرف 9 فیصد پر ہیں، جب کہ 5 فیصد ووٹرز نے تاحال فیصلہ نہیں کیا۔اگر انتخاب صرف ممدانی اور کومو کے درمیان ہوتا تو بھی 49 فیصد رائے دہندگان ممدانی کو ترجیح دیتے، جب کہ 39 فیصد کومو کے حق میں ووٹ دیتے۔ ممدانی نے اپنی انتخابی مہم میں بنیادی نکتہ شہر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور رہائش کی لاگت کو بنایا ہے۔ سروے کے مطابق 88 فیصد ووٹرز نے شہر کو "مہنگا یا بالکل ناقابل برداشت” قرار دیا، جب کہ صرف 12 فیصد نے اسے "قابل برداشت” کہا۔گورنر کیتھی ہوکل کی جانب سے ممدانی کی حمایت سامنے آئی ہے۔ دوسری جانب کومو نے ہوکل کے اعلان کو غیر اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے بقول ایک سوشلسٹ اور ایک ڈیموکریٹ کے درمیان واضح فرق ہے۔میئر ایڈمز نے کہا کہ ان کی مہم ابھی شروع ہوئی ہے اور وہ مقابلے سے دستبردار نہیں ہوں گے۔ ماہرین کے مطابق کومو کو جیتنے کے لیے کسی بڑے غیر متوقع پیش رفت کی ضرورت ہے، کیونکہ موجودہ حالات میں ممدانی کی مقبولیت مستحکم دکھائی دیتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.