vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکا: فوجی اہلکاروں کی پنشن کے تحفظ کے حوالے سے بڑی کامیابی

0

امریکی محکمہ انصاف نے اعلان کیا ہے کہ گوام کی ڈسٹرکٹ کورٹ نے فوجی خدمات انجام دینے والے سول ملازمین کی پنشن اور دیگر فوائد کو مکمل تحفظ دینے کے حوالے سے امریکی حکومت کے حق میں فیصلہ دیا ہے۔

 یہ مقدمہ امریکی حکومت نے گورنمنٹ آف گوام اور گوام ریٹائرمنٹ فنڈ کے خلاف دائر کیا تھا۔محکمہ انصاف کے مطابق، جب گوام کے سول ملازمین جیسے اساتذہ یا فائر فائٹرز کو فوجی سروس کے لیے بلایا جاتا ہے تو یونیفارمڈ سروسز ایمپلائمنٹ اینڈ ری ایمپلائمنٹ رائٹس ایکٹ 1994 (USERRA) کے تحت انہیں اپنی نوکری کے ساتھ ساتھ پنشن کے حقوق بھی حاصل رہتے ہیں۔ تاہم گوام کی حکومت نے فوجی چھٹی کو "سروس میں رکاوٹ” قرار دیتے ہوئے ان اہلکاروں کو ریٹائرمنٹ سروس کریڈٹ دینے سے انکار کر دیا تھا اور دورانِ فوجی خدمات پنشن کے لیے آجر اور ملازم دونوں کی شراکت قبول نہیں کی تھی۔سول رائٹس ڈویژن کی اسسٹنٹ اٹارنی جنرل ہرمیت کے۔ ڈھلون نے کہا کہ USERRA فوجی خدمات کے دوران سول ملازمین کو قیمتی مراعات فراہم کرتا ہے اور کوئی بھی آجر ان سے یہ حق نہیں چھین سکتا۔ انہوں نے زور دیا کہ ملک کے لیے قربانیاں دینے والے فوجی اہلکاروں کو روزگار کے ان حقوق سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔عدالت نے 4 ستمبر کو اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ فوجی چھٹی کو سروس میں رکاوٹ سمجھنا قانون کی خلاف ورزی ہے اور فوجی اہلکار وہی پنشن فوائد حاصل کرنے کے مستحق ہیں جو دیگر ملازمین کو دستیاب ہیں۔ اس فیصلے کے بعد فوجی خدمات کے دوران بھی آجر کی جانب سے لازمی شراکت اور ملازمین کی ذاتی شراکت جاری رہے گی۔محکمہ انصاف نے واضح کیا ہے کہ وہ USERRA کے تحت فوجی اہلکاروں کے حقوق کے تحفظ کو اپنی ترجیحات میں شامل رکھے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.