vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک پولیس میں ملازمتیں، فوری درخواست جمع کرائیں

0

نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ نے افسران اور دیگر عہدوں سمیت اپنے مختلف  شعبہ جات میں ملازمتوں میں کا اعلان کردیا ہے۔ پندرہ ستمبر تک رجسٹریشن کروائی  جاسکتی ہے ۔ سالانہ  تنخواہ  ساٹھ ہزار ڈالر  ہوگی ۔

نیویارک سٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ میں شمولیت  اختیار کرنے کے خواہشمند افراد کے  لیے خوشخبری۔ این وائے پی ڈی  نے مختلف  شعبہ  جات میں بھرتیوں کا اعلان کیا ہے ۔نیویارک  پولیس  ڈیپارٹمنٹ کی ویب سائٹ کے مطابق خواہشمند افراد  پولیس افسر، پولیس کیڈٹ، ٹریفک  انفورسمنٹ  ایجنٹ،  پولیس کمیونی کیشن ٹیکنیشن، اسکو ل سیفٹی ایجنٹ،اسکول کراسنگ گارڈ، پولیس ایڈ منسٹریٹیو،  ایوی ڈینس اینڈ پراپرٹی  کنٹرول اسپیشلسٹ  سمیت رضاکار  عملے  میں  شمولیت کے لیے درخواست دی جاسکتی ہے۔ این وائے پی ڈی کے مطابق رجسٹریشن کا آغاز ہو گیا ہے اور 15 ستمبر تک  امید وار اپنی  رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔  پولیس   افسر کا امتحان  فری ہوگا۔پولیس میں شمولیت کے لیے 24 کالج کریڈٹس  ہونا لازمی ہے ۔ابتدائی  طور پر سالانہ تنخوانہ  60 ہزار  884 ڈالر ہوگی  جو  ساڑھے پانچ سال کی سروس کے بعد بڑھ کر 1 لاکھ 26 ہزار  ڈالر تک  ہوسکتی ہے ۔نیویارک  پولیس ڈیپارٹمنٹ   کو امریکا  کی سب سے  بڑی پولیس  فورس ہونے کا اعزاز بھی حاصل  ہے ۔180  سال قبل  1845 میں قائم کیا گیا یہ ڈیپارٹمنٹ  ساڑھے 8 ملین  افراد کی جان و مال  کا تحفظ  یقینی  بنانے کے لیے ہمہ وقت  کوشا ں ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.