جیسے جیسے انتخابی دن قریب آ رہا ہے، نیویارک سٹی کی میئرل ریس میں مقابلہ مزید سخت ہوتا جا رہا ہے، تاہم تازہ سروے کے مطابق ڈیموکریٹ امیدوار زوہران ممدانی کو واضح سبقت حاصل ہے۔
یہ سروے AARP نیویارک کی جانب سے Gotham Polling & Analytics کے ذریعے کرایا گیا، جس میں رجسٹرڈ ووٹرز کی رائے لی گئی۔ نتائج کے مطابق ممدانی کو تقریباً 42 فیصد حمایت حاصل ہے، جب کہ ان کے قریب ترین حریف، سابق گورنر اینڈریو کومو 23 فیصد پر ہیں۔ موجودہ میئر ایرک ایڈمز اپنی انتخابی مہم جاری رکھنے پر بضد ہیں، مگر ان کے نمبر تاحال نیچے ہیں اور وہ تیسرے نمبر پر ہیں۔انتخابی مہم میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سیاسی مداخلت بھی مرکزی نکتہ بنی ہوئی ہے۔ اینڈریو کومو نے قومی سطح پر ڈیموکریٹک فرنٹ رنر مامدانی پر تنقید کرتے ہوئے انہیں "سوشلسٹ” قرار دیا اور کہا کہ اصل انتخابی مقابلہ صرف انہی دونوں امیدواروں میں ہے۔ دوسری جانب ممدانی نے کومو کو اس وقت کے فیصلوں پر آڑے ہاتھوں لیا ہے، جب انہوں نے بطور گورنر کرایہ سبسڈی پروگرام ختم کیا تھا، جس کے باعث بے گھری میں اضافہ ہوا۔ایرک ایڈمز نے کومو کی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اب بھی ایک مضبوط امیدوار ہیں اور شہریوں کے سامنے اپنی کارکردگی اور سکیورٹی پالیسیوں کو اجاگر کر کے دوبارہ کامیابی حاصل کریں گے۔ تاہم ماہرین کے مطابق تازہ سروے یہ ظاہر کر رہا ہے کہ اس وقت ریس میں سبقت زوہران ممدانی کے پاس ہے، اور باقی امیدواروں کو انہیں چیلنج کرنے کے لیے تیز رفتار حکمت عملی اپنانا ہوگی۔