vosa.tv
Voice of South Asia!

ٹرمپ کا روس پر مزید پابندیوں کے دوسرے مرحلے کا عندیہ 

0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ ان کی حکومت روس کے خلاف پابندیوں کے دوسرے مرحلے میں جانے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

وائٹ ہاؤس سے روانگی کے موقع پر صحافی کے سوال پر ٹرمپ نے کہا کہ "ہاں، میں تیار ہوں”، جس سے یہ اشارہ ملا ہے کہ امریکا ماسکو پر مزید سخت اقدامات کی تیاری میں ہے۔یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے بھی زور دیا ہے کہ روس اور اس کے ساتھ تجارتی تعلقات رکھنے والے ممالک پر سخت دباؤ ڈالا جائے۔ انہوں نے کہا کہ روسی معیشت دباؤ میں ہے اور اب ضرورت ہے کہ مزید سیکنڈری سینکشنز اور خصوصی تجارتی محصولات عائد کیے جائیں تاکہ ماسکو کو جنگ روکنے پر مجبور کیا جا سکے۔ٹرمپ کے خصوصی ایلچی برائے یوکرین جنرل کیتھ کیلوگ کے مطابق روس نے جنگ کے دوران اب تک کا سب سے بڑا فضائی حملہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ "روس نے کیف میں یوکرینی کابینہ کے دفاتر کو نشانہ بنایا، یہ واضح اشارہ ہے کہ جنگ مزید شدت اختیار کر رہی ہے۔” کیلوگ نے خبردار کیا کہ تاریخ یہ ثابت کرتی ہے کہ اس طرح کی کارروائیوں سے تنازعات بے قابو ہو سکتے ہیں۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ روس کے حالیہ اقدامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ ماسکو سفارتی راستے سے جنگ ختم کرنے کے بجائے محاذ پر دباؤ بڑھانے کی پالیسی اپنا رہا ہے، جبکہ واشنگٹن اور کیف اس بات پر متفق ہیں کہ مزید اقتصادی دباؤ کے بغیر روس کو جنگ بندی پر آمادہ کرنا ممکن نہیں ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.